انجلینا جولی پروفیسر بن گئیں، جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی

شوبز ڈیسک  پير 8 اگست 2016
انجلینا نے ویزیٹنگ لیکچرار بننے پر آمادگی کا اظہارکیاتھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

انجلینا نے ویزیٹنگ لیکچرار بننے پر آمادگی کا اظہارکیاتھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: اداکارہ و فلمساز انجلینا جولی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جو لندن اسکول آف اکنامس میں وزیٹنگ لیکچرار کے طور پر لیکچر دے چکی ہیں اب واشنگٹن میں واقعہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں لیکچر دیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ انھوں نے لندن میں اداکارہ سے ملاقات کی تھی اور انجلینا نے ویزیٹنگ لیکچرار بننے پر آمادگی کا اظہارکیاتھا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔