فلم ’’رستم‘‘ شادیاں بچانے کےساتھ طلاقیں روکے گی، اکشے کمار

شوبز ڈیسک  پير 8 اگست 2016
آپ ایک رشتے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ فلم آپ کو بتائے گی کہ اس کے کیسے نبھایا جائے، اداکار۔ فوٹو: فائل

آپ ایک رشتے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ فلم آپ کو بتائے گی کہ اس کے کیسے نبھایا جائے، اداکار۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈاداکار اکشے کمارکا کہناہے کہ ان کی آنیوالی فلم ’’رستم ‘‘ دنیا بھر میں طلاق کی بڑھتی شرح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہییہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

اکشے کمارنے کہا کہ ’’رستم ‘‘ حقیقی زندگی کی بے وفائی کی کہانی پر مبنی ہے جو خواتین کو پسند آئے گی جب کہ یہ شادیوں کو بچانے اور طلاقوں کو روکنے کا کام بھی کریگی۔واضح رہے کہ فلم رستم کی کہانی 1959 کے ایک کیس پر بنائی گئی ہے جو ایک نیول آفیسر کے ایم ناناوتی کا تھا، جس نے اپنی بیوی کے چاہنے والے کو قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ عدالت میں چلا، جس دوران عوامی ہمدردری اور میڈیا ٹرائل میں نانا وتی کے گناہ یا بے گناہی کا چرچا ہوا۔ اکشے کمارکا کہناتھا کہ جہاں تک فلم کی بات ہے یہ متعدد شادیوں کو بچانے جارہی ہے اور یہ لوگوں کو طلاق لینے سے روکے گی، آپ ایک رشتے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو یہ فلم آپ کو بتائے گی کہ اس کے کیسے نبھایا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔