ٹرمپ امریکا کے لیے شرمندگی کاباعث ہیں، ول اسمتھ

شوبز ڈیسک  بدھ 10 اگست 2016
امریکا میں اسلام کے متعلق جوکچھ کہا جارہا ہے اسکے بعدمیرا دبئی آنا ضروری تھا، ول اسمتھ۔  فوٹو : فائل

امریکا میں اسلام کے متعلق جوکچھ کہا جارہا ہے اسکے بعدمیرا دبئی آنا ضروری تھا، ول اسمتھ۔ فوٹو : فائل

دبئی: اداکار ول اسمتھ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو بولتے ہیں اسے برداشت کرنا مشکل ہے اور وہ امریکا کے لیے کسی شرمندگی سے کم نہیں۔

یہ بات انھوں نے دبئی میں فلم ’’سوسائیڈ اسکواڈ‘‘ کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ امریکا میں اسلام کے حوالے سے جو کچھ کہا جارہا ہے اس کے بعد میرے لیے دبئی آنا ضروری تھاکہ وہ دبئی میں تصاویر لیں اور دنیا کو دکھائیں کہ لوگ ان سے نفرت نہیں کرتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ امریکا کے لیے کسی شرمندگی سے کم نہیں اور ان کو سننا کافی مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ ڈونلڈ اس قسم کے بیانات دیتے ہیں اس سے ہمیں اندازا ہوسکتا ہے کہ لوگ کیسے ہیں اور کس کو ہمیں اپنے ملک سے باہر کرنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔