پشتو اداکارہ ثریا خان ہیپاٹائٹس کے باعث اسپتال داخل

کلچرل رپورٹر  جمعـء 12 اگست 2016
کسمپرسی کی وجہ سے مرض کا درست طریقے سے علاج نہیں ہورہا،حکام سے مدد کی اپیل  ۔  فوٹو : فائل

کسمپرسی کی وجہ سے مرض کا درست طریقے سے علاج نہیں ہورہا،حکام سے مدد کی اپیل ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  1971میں پشتو فلم ’’درہ خیبر‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی پشتو فلموں کی مشہور اداکارہ ثریا خان ان دنوں ہیپٹائیٹس کے موذی مرض کی وجہ سے پشاور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن وہ ا نتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں لیکن ان کے علاج پر کسی نے توجہ نہیں دی۔

آل پاکستان پرنس وحیدی کلب کے عہدیداران محمد اسلم کشمیری،واحد علی پروانہ، عادل مراد، عبدالرحمن، فراز انصاری،نذیر احمد شاکر اور وحد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر ثقافت خیبر پختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سینئر اداکارہ ثریا خان کے فوری علاج اور مالی معاونت کا انتظام کریں اور خصوصی فنڈ جاری کرکے ان کی زندگی بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔

وہ اس وقت بستر مرگ پر ہیں ان کی شاندار خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،کلب کے عہدیدران نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ثریا خان کے لیے مالی مدد کے لیے ان سے ضرور رابطہ کریں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔