سلمان کی ’’سلطان‘‘ نے دنیا بھرمیں 570 کروڑکمالیے

شوبز ڈیسک  جمعـء 12 اگست 2016
 فلم میں انوشکا ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں ۔  فوٹو : فائل

 فلم میں انوشکا ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’سلطان ‘‘ نے دنیا بھر میں 570 کروڑ روپے کمالیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 روز قبل نمائش کے لیے پیش کی گئی فلم بھارت میں 300 کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں شامل ہوگئی ہے جب کہ اس نے عالمی باکس آفس پر 570 روپے کمائی کرلی ہے جو ایک ریکارڈ ہے واضھ رہے کہ علی عباس کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم ’’سلطان‘‘میں انوشکا شرما ،رندیپ ہڈا اور امت سدھ نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

یہ سلمان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور عامرخان کی فلم’’پی کے ‘‘کے بعد ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔