ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ہنگامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

جہانگیر منہاس  جمعـء 12 اگست 2016
وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ہنگامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ :فوٹو : فائل

وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ہنگامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ :فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ملک میں دواؤں کی مانیٹرنگ کے نظام میں بہتری لانے کیلیے وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ہنگامی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیرمملکت سائرہ افضل تاڑر فارما کمپنیوں کی طرف سے آئے روز ادویات کی قمیتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت پیدا کرکے جان بچانے والی دواؤں کو مہنگے داموں فروخت کرنے اور ڈرگ اتھارٹی کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھانے پرشدید تذبذب کا شکارہیں۔

فارما کمپنیوں کے معاملات درست انداز میں حل نہ کرنے پر وزیر مملکت سائرہ تارڑ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر اسلم افغانی سے سخت خفاہیں جسکی بیناد پرسائرہ افضل تارڑکو وزیر اعظم ہاؤس سے بھیدواؤں کی قیمتوںکوکنٹرول کرنے کے احکام دیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔