کوک اسٹوڈیو 9 کی پہلی قسط آج سے پیش کی جائیگی

کلچرل رپورٹر  ہفتہ 13 اگست 2016
ملک کے نامور فنکاروں اور گلوکارہ نے اس سیزن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔  فوٹو : فائل

ملک کے نامور فنکاروں اور گلوکارہ نے اس سیزن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کی پہلی قسط آج ہفتہ کو نشر کی جائے گی، اس قسط میں کوک اسٹوڈیو کی جانب سے چار دلچسپ پرفارمنس پیش کی جائیں گی۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کی پہلی قسط میں عابدہ پروین اور علی سیٹھی کی جانب سے ’’آقا‘‘ نصیبو لعل اور عمیر جسوال کی جانب سے ’’ساسو مانگے‘‘ زیب بنگش کی جانب سے ’’آجا رے مورے سیاں‘‘اور علی خان کی جانب سے ’’جانے نہ تو‘‘ گانے موجود ہیں، کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن میں مختلف اقسام کے پروڈیوسر فارمیٹ میں متعارف کرائے گئے ان گانوں کو شجاع حیدر، جعفر زیدی، شیراز اوپل اور نوری بالترتیب نے پیش کیا ہے کوک اسٹوڈیو کے اس سیزن کا آغاز آج تاریخی قومی نغمہ ’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ سے ہوگا۔

یہ گانا نسیم بیگم نے گایا تھاکوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کے لیے یہ گانا اس سیزن میں پرفارم کرنے والے تمام گلوکاروں نے گایا ہے ۔کوکا۔کولا پاکستان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ علی اکبر نے بتایا،”ہم نے وعدہ کیا تھا کہ سیزن 9 اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے شاندار سیزن ہوگا، اس سیزن میں 30 آرٹسٹس ہیں اور 6 میوزک ڈائریکٹرز ہیں جو پہلی بار کوک اسٹوڈیو کا حصہ بن رہے ہیں ۔

اس سیزن میں ایگزیکٹو پروڈیوسرز کے طور پر اسٹرنگز متحرک ہے اور ان کی رہنمائی میں یہ چھ میوزک ڈائریکٹرز کام کررہے ہیں ،سیزن 9 کے لیے آرٹسٹس کی فہرست میں عابدہ پروین، احمد جہانزیب، علی عظمت، علی خان، علی سیٹھی، امجد صابری، عاصم اظہر، باسط علی، بینا رضا، دامیہ فاروق، فاخر محمود، ہارون رشید، جعفر عباس، جاوید بشیر، جنید خان، راحت فتح علی خان اور دیگرشامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔