پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 14 اگست 2016
گوگل نے اپنے ڈوڈل میں موئن جو ڈرو کی تہذیب کے ساتھ چاند تارے کو بھی دکھایا ہے۔ فوٹو: گوگل

گوگل نے اپنے ڈوڈل میں موئن جو ڈرو کی تہذیب کے ساتھ چاند تارے کو بھی دکھایا ہے۔ فوٹو: گوگل

70 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا ہے۔

پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں موہن جو داڑو کی ہزاروں برس پرانی تہذیب کو دکھایا ہے، گوگل ڈوڈل میں موہن جو داڑو کی نوادرات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے چاند تارے کو بھی خصوصی طور پر دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل ہر اہم دن کے موقع پر اپنے ڈوڈل کو تبدیل کرتا ہے، گزشتہ برس بھی پاکستان کے جشن آزادی پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔