- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
بھارت میں طالبہ نے اپنی زبان کاٹ کردیوی کی بھینٹ چڑھادی
مدھیا پردیش: بھارت میں حال ہی میں ہونے والے ایک خوفناک واقعے میں طالبہ نے اپنی زبان کاٹ کر دیوی کی بھینٹ چڑھادی۔
مدھیا پردیش میں کالج کی 19 سالہ طالبہ آرتی دوبے نے اپنی زبان کاٹ کر کالی دیوی کے مندر میں چڑھادی تاکہ دیوی خوش ہوکر اس کی تمام خواہشات پوری کردے۔
ٹی آر ایس کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر ایک خواب دیکھا تھا جس میں اسے دیوی نے کہا کہ اگر وہ اپنی زبان کاٹ کر اسے دے تو اس کے من کی ہر مراد پوری ہوجائے گی، طالبہ اگلے ہی روز مندر میں گئی اور زبان کاٹ کر بھینٹ چڑھادی۔ اگرچہ ماضی میں بہت سے ہندو کالی دیوی کو اپنے جسم کے حصے دان کرتے رہے ہیں لیکن ایک تعلیم یافتہ خاتون کی جانب سے اپنی زبان قربان کرنے کا یہ انوکھا معاملہ ہے۔
مقامی صحافی کے مطابق اس سے قبل سادہ اور ان پڑھ لوگ اپنے اعضا کاٹ کر کالی دیوی کو دیتے رہے ہیں لیکن پڑھے لکھے افراد کی جانب سے ان واہموں پر عمل کرنے سے معاشرے پر نہایت مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق طالبہ مندر میں آئی اور بعض رسومات ادا کرنے کے بعد تیز بلیڈ سےاپنی زبان کاٹ ڈالی اور اس کے فوراً بعد وہ زمین پر گرگئی ۔ مندر کے بچاریوں اور عوام کی جانب سے اسے اسپتال لے جانے یا ایمبولینس بلانے کی بجائے اسے اس پر دوپٹہ ڈال دیا اور اس کے لیے پوجا کرنے لگے۔
کئی گھنٹے بعد لڑکی کو ہوش آگیا اور کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ لیکن لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب وہ دوبارہ کھڑی ہوکر کالی دیوی کی پوجا کرنے لگی اور ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ مندر کے چکر لگائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔