رنویرسنگھ نے اڑتے جہاز سے چھلانگ لگادی 

شوبز ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2016
رنویر سنگھ ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزراررہے ہیں۔فوٹو؛ فائل

رنویر سنگھ ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزراررہے ہیں۔فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے تفریح کے لیے اڑتے جہاز سے چھلانگ لگا دی۔

عام طور پر اداکار شہرت کے لیے مشکل مناظر کسی اسٹنٹ میں سے کروانے کی بجائے خود کرتے ہیں مگر بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے کسی فلم کا سین عکسبند کروانے کی بجائے تفریح کے لیے چلتے جہاز سے چھلانگ لگادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ  ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزراررہے ہیں اور انہوں نے اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا اور جہازسے چھلانگ لگانے کی وڈیو ٹویٹر پر جاری کردی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔