سوناکشی نے کپل شرما کو راکھی باندھ کر بھائی بنالیا

شوبز ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2016
آپ بھاگ سکتے ہیں، چھپ سکتے ہیں، لیکن میری راکھی سے نہیں بچ سکتے،سوناکشی ۔  فوٹو : فائل

آپ بھاگ سکتے ہیں، چھپ سکتے ہیں، لیکن میری راکھی سے نہیں بچ سکتے،سوناکشی ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں متعدد بالی ووڈ سلیبرٹیز اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے شرکت کرچکی ہیں۔

حال ہی میں ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے سیٹ پر کپل نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے شادی کی، جہاں کامیڈین کی والدہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے دونوں کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دی۔اوراب بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جواپنی فلم ’’اکیرا ‘‘ کی تشہیر کے لیے شو میں شریک تھیں نے کپل شرما کو شو کے دوران راکھی باندھ کر بھائی بنا لیا۔سوناکشی نے اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کپل شرما کے ہاتھ پر راکھی باندھ رہیں ہیں۔

سوناکشی نے اپنی ٹوئیٹ میں کپل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاہے کہ آپ بھاگ سکتے ہیں، آپ چھپ سکتے ہیں، لیکن آپ میری راکھی سے نہیں بچ سکتے۔اس موقع پر کپل شرما کے تاثرات دیکھنے والے تھے، جو مذاق ہی مذاق میں اپنے شو میں آنے والی تقریباً ہر اداکارہ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، لیکن انھیں شاید سوناکشی کا بھائی بننا کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔