پرال نے خیبرپختونخواسیس مینجمنٹ پروجیکٹ میں توسیع کردی

موٹروے پروجیکٹ کے97ملازمین کی خدمات لینے کی منظوری


Irshad Ansari August 18, 2016
موٹروے پروجیکٹ کے97ملازمین کی خدمات لینے کی منظوری فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے خیبرپختونخوا انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس مینجمنٹ پروجیکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق پرال بورڈ کے حالیہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ موٹروے پروجیکٹ کے 97 ملازمین کو پرال کے مختلف محکموں میں تعینات کر کے ان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کے پی کے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس مینجمنٹ پروجیکٹ کی میعاد ختم ہونے اور اس میں توسیع کا معاملہ بھی پیش کیا گیا اور بورڈ نے تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پروجیکٹ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق پرال بورڈ نے میسرز ڈیلویٹی یوسف عادل اینڈ کو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو پرال کے آڈیٹرز کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی ہے، بورڈ نے آڈیٹرز کو 30 جون 2015کو ختم ہونے والے سال کی سالانہ رپورٹ اور پبلک سیکٹر کمپنیز رولز 2013 کے مطابق تیار کردہ اسٹیٹمنٹ آف کمپلائنس کا جائزہ لینے کے لیے60 ہزار روپے فیس ادا کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

مقبول خبریں