یش چوپڑا کیساتھ کام نہ کر نیکا افسوس رہیگا، دیپکا پڈوکون

شوبز ڈیسک  جمعـء 19 اگست 2016
وہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ایسی ہی تھی، کاش ان کیساتھ کام کرسکتی،انٹرویو فوٹو؛ فائل

وہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ایسی ہی تھی، کاش ان کیساتھ کام کرسکتی،انٹرویو فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ یش چوپڑا کے ساتھ کام نہ کر نے کا انھیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ۔ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہناتھا کہ کاش میں یش چوپڑا کے ساتھ کام کرسکتی ٗوہ مجھ سے بہت قریب تھے اور میں بھی ان سے کافی قریب تھی۔یاد رہے کہ دیپکا پڈوکون کو یش جوپڑا کی ہدایت میں بنی فلم جب تک ہے جاں میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی تھی جس سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔فلم جب تک ہے جاں یش چوپڑا کی زندگی کی آخری فلم بھی ثابت ہوئی تھی، جس نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی۔

دیپکا پڈوکون اس وقت فلم ’’پدماوتی‘‘ میں مصروف ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں، جب کہ ان کی پہلی ہالی ووڈ فلم ’’ٹرپل ایکس۔دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ اگلے سال جنوری میں ریلیزہوگی ۔ اس فلم میں وہ وین ڈیزل کے ساتھ اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا ٹریلر رواں برس نومبر میں جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔