تھیٹر کے حوالے سے ناپا نے بے مثال کام کیا، ضیاء محی الدین

عمیر علی انجم  بدھ 5 دسمبر 2012
پاکستان میں تھیٹر کے حوالے سے جو کام ناپا نے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ضیا محی الدین  فوٹو : فائل

پاکستان میں تھیٹر کے حوالے سے جو کام ناپا نے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ضیا محی الدین فوٹو : فائل

کراچی: معروف اداکار اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کے سربراہ ضیاء محی الدین کا کہنا ہے کہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کا پاکستان آنا ایک خوش آیند بات ہے وہ مجھ سے اور میرے کام سے محبت کرتے ہیں اگر ان کا کراچی آنا ہوتا تو ضرور ملاقات ہوتی نصیر الدین شاہ کے کام سے دنیا واقف ہے وہ تھیٹر سے غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے (ناپا ) کی جانب سے پیش کیا جانے والا ڈرامہ(سالگرہ اورشام بھی تھی دھواں دھواں) کی ریہرسل کے دوران کیا انھوں نے کہا کے ہندوستان اورپاکستان کے فنکاروں کا ایک دوسرے سے ملنا جلنا اس بات کی دلیل ہے کے وہ آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

4

انھوں نے کہا پاکستان میں تھیٹر کے حوالے سے جو کام ناپا نے کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ناپا کے طالب علم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اسی طرح پاکستان بھر میں تھیٹر کے فروغ کے لیے باقاعدہ کام ہونا چاہیے ناپا کی جانب سے پیش کیئے جا نے والے نئے ڈرامے کے حوالے سے بتاتے ہوئے ضیا محی الدین کا کہنا تھا کہ 14دسمبر سے 23 دسمبر تک کراچی آرٹس کونسل میں کھیل پیش کیا جا ئیگا۔

جو دو حصوں پر مشتمل ہوگا شائقین ڈرامہ ایک ٹکٹ میں دو ڈرامے دیکھ سکیں گے پہلا ڈرامہ وقفے سے پہلے دوسرا وقفے کے بعدہوگا وقفے سے قبل پیش کیا جانے والا ڈرامہ کا ٹائیٹل (سالگرہ) ہوگا جس میں اداکار راحت کا ظمی اور نا ئلہ جعفری پریمی جوڑے کے طور پر کردارادا کرینگے اس ڈرامے میں ایسے میا ں بیوی کی کہانی دکھائی جائے گی جو بہت کوششوں کے باوجود بھی کامیاب زندگی نہیں گزار سکے جب کے کھیل کا دوسر احصہ وقفے کے بعد پیش کیا جا ئیگا جس کا ٹائیٹل (شام بھی تھی دھواں دھواں) ہے اس ڈرامے میں بھی یہ ہی دونوں فنکار پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے اس کی کہانی ایسے کرداروں پر مشتمل ہے جس میں میاں بیوی اپنی اپنی تنہایئوں میں قید ہیں اور اس کیفیت سے نکلنا چاہتے ہیں  یہ اپنی نوعیت کا بہترین تھیٹر ڈرامہ ہوگا جس سے عوام لطف اندوز ہونگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔