ون ڈے میں وکٹوں کی تیزترین سنچری مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ اپنے 52 ویں ون ڈے میچ انجام دیا۔


ویب ڈیسک August 22, 2016
مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ اپنے 52 ویں ون ڈے میچ انجام دیا۔ فوٹو:فائل

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق سے ون ڈے وکٹوں کی تیز رفتار سنچری کا ریکارڈ چھین لیا، انھوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں اس سنگ میل پر پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران مچل اسٹارک کا 100 واں شکار دھنانجایا ڈی سلوا بنے، انھوں نے یہ کارنامہ اپنے 52 ویں ون ڈے میچ انجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ثقلین مشتاق کے پاس تھا جنھوں نے 53 میچز میں ون ڈے وکٹوں کی سنچری مکمل کی تھی، یہ کارنامہ شین بونڈ 54 اور بریٹ لی 55 میچز میں انجام دے چکے ہیں۔

اسٹارک کے کیریئرکا آغاز بھارت کے خلاف میچ میں 8.5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے 51 رنز کی پٹائی سے ہوا مگر بعد میں انھوں نے اس فارمیٹ میں اپنی حکمرانی قائم کرلی، وہ اب تک گیارہ مرتبہ ایک میچ میں 4 یا اس سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں، ان کے بعد وقار یونس کا نمبر ہے جنھوں نے 100 کے سنگ میل پر پہنچنے سے پہلے 10 بار چار یا اس سے زائد وکٹیں لی تھیں۔

مقبول خبریں