ایکسپریس کے زیراہتمام ’’پاکستان پراپرٹی شو‘‘ ڈیلس میں شروع

خصوصی رپورٹر  پير 22 اگست 2016
ڈیلس کے ڈپٹی میئر مسٹر ٹم نیلسن، ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصلر جنرل افضال محمود ایکسپریس کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی شو کا افتتاح کر رہے ہیں، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ ایکسپریس پبلیکیشنز سیف الاعظم ،صدر راولپنڈی چیمبرمیاں ہمایوں پرویز، وائس چیئر مین خورشید برلاس ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عتیق ملک، پاک امریکا بزنس فورم کے صدر حفیظ خان اوردیگر کھڑے ہیں ۔  فوٹو : ایکسپریس

ڈیلس:  ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام ’’پاکستان پراپرٹی شو 2016‘‘  امریکہ کے شہر ڈیلس میں شروع ہو گیا، 2روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر مسٹر ٹم نیلسن، ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصلر جنرل افضال محمود، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ ایکسپریس پبلیکیشنز سیف الاعظم، صدر راولپنڈی چیمبرمیاں ہمایوں پرویز، وائس چیئر مین خورشید برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عتیق ملک، پاک امریکہ بزنس فورم کے صدر حفیظ خان اور تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

نمائش میں ملک بھر سے ریئل اسٹیٹ کے شعبہ سے وابستہ متعدد پاکستانی کمپنیوں نے سٹال لگائے، پہلے روز ہی لوگوں کا ہجوم نمائش دیکھنے امڈ آیا، ایکسپریس میڈیا گروپ نے اس سے قبل مئی میں دبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں کامیابی کے ساتھ پاکستانی پویلین سجایا تھا جبکہ جون میں ہیوسٹن میں نمائش منعقد کی گئی۔

پراپرٹی کمپنیوں سے وابستہ افراد نے ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے امریکہ میں اس دوسری نمائش کو انعقاد کو سراہا اور بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں اور دیگر اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا بہترین موقع ملے گا اور پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میںسرمایہ کاری بڑھے گی، نمائش آج بھی جاری رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔