- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
- ڈیڑھ برس سے ہیک سندھ پولیس کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تاحال بحال نہ ہوسکا
- وزیراعظم کی مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات
ہیڈبیلف کا 3تھانوں پر چھاپہ، قید سے 3شہری بازیاب

ایف آئی آر تھی اور نہ روزنامچے میں انٹری، ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت آج عدالت میں طلب
کراچی: سیشن جج کے حکم پر ہیڈ بیلف کی سربراہی میں شہریوں کی بازیابی کیلیے تین تھانوں میں چھاپے، پولیس کی غیرقانونی حراست سے تین شہریوں کو بازیاب کرکے رہا کردیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے درخواست گزار محمد شاہد اور مسماۃ تہظیم اختر کی درخواستوں پر ہیڈ بیلف مدثر حسین کی سربراہی میں بیلف محمد عارف نے تھانہ نبی بخش،
گارڈن اور جیکسن میں چھاپے مارے، قبل ازیں تھانہ گارڈن نے عدالتی عملے کے چھاپے کی اطلاع ملتے ہی زاہد اور عارف کو تھانہ نبی بخش میں منتقل کردیا تھا، تھانے میں موجود مغویوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ پولیس نے ان کے بچوں کو نبی بخش تھانے میں قید کردیا ہے، عدالتی عملے نے نبی بخش تھانے میں چھاپہ مارا تھانے کے بالائی منزل کے ایک کمرے سے ہتھکڑیوں سے بندھے ہوئے دونوں شہریوں کو بازیاب کیا اور فوری ذاتی مچلکے پر رہا کردیا تھا،
اس موقع پر تھانے کا ریکارڈ چیک کیا تھا مغویوں کیخلاف ایف آئی آر تھی اور نہ ہی کوئی روزنامچے میں کوئی انٹری تھی، عدالتی عملے نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو آج سیشن جج کے روبرو پیش ہونے کا حکم، دوسری جانب عدالتی عملے نے خاتون کے درخواست پر تھانہ بوٹ بیسن میں چھاپہ مارا تھا اور 9روز سے غیرقانونی نظربند راجہ اسناد کو بازیاب کرکے رہا کردیا،
اس کیخلاف بھی کوئی ایف آئی آر درج نہیں تھی تاہم عدالتی عملے نے ایس ایچ او تھانہ بوٹ بیسن کو منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عبدالرزاق میمن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔