فواد کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہورہا ،سدھارتھ ملہوترا

شوبز ڈیسک  منگل 23 اگست 2016
نہیں جانتا اس قسم کی کہانیاں کون بناتا ہے اور ان کی شروعات کہاں سے ہوتی ہے، اداکار ۔  فوٹو : فائل

نہیں جانتا اس قسم کی کہانیاں کون بناتا ہے اور ان کی شروعات کہاں سے ہوتی ہے، اداکار ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کے متعلق کچھ عرصہ سے خبریں چل رہی تھی کہ دونوں کے درمیان بہتردکھائی دینے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ مقابلے کی خبروں کی تردید کردی، اس سلسلہ میں سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ میں نہیں جانتا اس قسم کی کہانیاں کون بناتا ہے یا ان کی شروعات کہاں سے ہوتی ہے، اگر لوگ اس قسم کی کوئی کہانی بنا رہے ہیں تو میں نہیں جانتا کہ کیا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تو خوش ہوں کہ فواد ممبئی میں زیادہ کام کررہے ہیں اور میں ان سے زیادہ ملاقات کرسکتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ فواد اور میرے درمیان زیادہ بہتر نظر آنے کا کوئی مقابلہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔