ریچا چڈھا فواد خان کی حمایت میں بول پڑیں

شوبز ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
برطانوی سامراج نےہمیں آپس میں تقسیم کرگیا ورنہ اس سے قبل ہم ایک ہی تھے،  ریچا چڈھا فوٹو : فائل

برطانوی سامراج نےہمیں آپس میں تقسیم کرگیا ورنہ اس سے قبل ہم ایک ہی تھے،  ریچا چڈھا فوٹو : فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے ایک صحافی سے پاکستانی اداکار فواد خان کی حمایت میں اچھی خاصی بحث کر ڈالی۔

دونوں اداکار میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس میں شریک تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی نے فواد خان سے پاکستان اور بھارت کے ثقافتی اختلافات کے بارے میں سوال کیا۔ اس سے پہلے کہ فواد خان کوئی جواب دیتے، بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے صحافی کی بات کاٹتے ہوئے انھوں نے اس کا مفصل جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ جانتی ہوں گی ہم پر ایک عرصہ تک برطانوی سامراج نے حکومت کی۔ جب وہ وہاں سے گیا تو ہمیں آپس میں تقسیم کرگیا ورنہ اس سے قبل ہم ایک ہی تھے۔ انھوں نے کہا کہ فن سرحدوں سے بالاتر ہوتا ہے اور فنکاروں کے بیچ میں سرحدوں اور ممالک کو نہیں لانا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔