روسی ٹینس اسٹار ویرا زوناریوا نے شادی رچا لی

نہ صرف شادی کر چکی ہوں بلکہ ماں بھی بن چکی ہوں، سابق ورلڈ نمبر دو ویرا زوناریوا


Sports Desk August 25, 2016
نہ صرف شادی کر چکی ہوں بلکہ ماں بھی بننے والی ہوں، سابق ورلڈ نمبر دو ویراز۔ فوٹو: انسٹا گرام

سابق ورلڈ نمبر دو روسی ٹینس ویرا زوناریوا نے شادی کر لی.

ویرا زوناریوار نے انسٹا گرام پر اپنے شائقین کو اطلاع دی کہ وہ کچھ عرصے سے انجریز کی وجہ ہسے اپنے مداحوں اور کھیل سے دور تھیں لیکن اسپورٹس کے علاوہ بھی زندگی ہوتی ہے اور یہ سال میرے لئے بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوا ہے کیونکہ میں نے نہ صرف شادی کر لی ہے بلکہ ماں بھی بن چکی ہوں۔

روسی ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ ٹینس بھی میری زندگی کا اہم حصہ ہے اور کھیل کی طرف واپس آ رہی ہوں لیکن اس بار وہ کورٹ میں نہیں بلکہ مائیک کے پیچھے ہوں گی اور وہ یو ایس اوپن کے دوران یورو اسپورٹس کے لئے کمنٹری کروں گی۔

مقبول خبریں