پرائیڈ آف پرفارمنس کیلیے انتخاب بہت بڑااعزازہے ،حمیراچنا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 27 اگست 2016
مجھے اب مزید بہترکام کرکے اس اعزازکی لاج رکھنا ہوگی،’’ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو  فوٹو : فائل

مجھے اب مزید بہترکام کرکے اس اعزازکی لاج رکھنا ہوگی،’’ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو فوٹو : فائل

 لاہور:  معروف گلوکارہ حمیراچنا کوفن موسیقی میں گراں قدرخدمات پر’تغمہ امتیاز ‘ کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے ’صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی‘( پرائیڈ آف پرفارمنس ) دینے کا اعلان موسیقی سمیت دیگرحلقوں میں بے حدسراہاگیا۔

14اگست کے موقع پرحکومت کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کواعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا گیا تھا ، جس میں حمیرا چنا کو’صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی‘ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس اعلان کے بعد حمیراچنا کوپاکستان اوربیرون ممالک سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے حمیرا چنا کا کہنا تھا کہ یہ اللہ کی خاص کرم نوازی اورمیرے چاہنے والوں کی دعاؤں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ’تغمہ امتیاز ‘ کے بعد ’صدارتی ایورڈ‘ کے لیے منتخب ہونا میرے لیے اورمیری فیملی کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس اعزاز کے ملنے کے بعد مجھ پربھاری ذمے داری آن پڑی ہے کہ اب مجھے مزید بہترکام کرکے اس اعزاز کی لاج رکھنا ہوگی۔ یہ بہت خوش نصیب لوگ ہوتے ہیں جن کوحکومت کی طرف سے اس طرح ایوارڈز اوراعزازات سے نوازا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔