خوشی ہے فواد نے میری فلم میں کام کیا، کرن جوہر

شوبز ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
فلم میں فواد کا مختصر لیکن خاص کردارہے، جس پرکہانی بہت حد تک مبنی ہے، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

فلم میں فواد کا مختصر لیکن خاص کردارہے، جس پرکہانی بہت حد تک مبنی ہے، ہدایتکار۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور پاکستانی اداکار فواد خان کا مختلف تقریبات میں ایک ساتھ نظر آنا اور فواد کا ان کی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایک کردار ان کی بڑھتی ہوئی دوستی کی مثال ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارکرن جوہر کا اپنی آ نے والی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں فواد خان کے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھے فواد خان کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آ یا، ان کا فلم میں ایک مختصر کردار ہے لیکن یہ کردار کافی خاص ہے، جس پر فلم کی کہانی بہت حد تک مبنی ہے ۔

کرن نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔