کورین ریلوے پاکستان کو 100 انجن ٹھیک کرکے دیگا

بلال غوری  جمعرات 6 دسمبر 2012
9 ارب روپے لاگت آئیگی، کورین انجینئرز مکینیکل اسٹاف کو ٹریننگ بھی دینگے فوٹو: فائل

9 ارب روپے لاگت آئیگی، کورین انجینئرز مکینیکل اسٹاف کو ٹریننگ بھی دینگے فوٹو: فائل

لاہور: کورین ریلوے9 ارب روپے کی لاگت سے پاکستان ریلوے کو100لوکو موٹیوانجن ٹھیک کرکے دیگی۔

یہ فیصلہ صدرآصف علی زرداری کے کوریا کے حالیہ دورے کے دوران کیا گیا، اس حوالے سے صدرزداری نے کورین ریلوے اور پاکستان ریلوے کے درمیان ’’ مفاہمت کی یاداشت پر‘‘ دستخط بھی کیے، دریں اثنا این ایل سی انتظامیہ نے بھی اپنے طور پر کورین ریلوے کے ساتھ10لوکوموٹیوانجن ٹھیک کرنے کا معاہدہ چند ہفتے قبل کرلیا تھا اور کورین ریلوے کے انجینئرز نے این ایل سی پروجیکٹ پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔

13

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت نے کوریا کے حالیہ دورے کے دوران کورین ریلوے کے ساتھ ایم او یو(مفاہمت کی یاداشت پر) دستخط کیے ہیں جس کے تحت کورین ریلوے انجینئرز پاکستان کے لاہور، راولپنڈی، کراچی، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور دیگر انجن شیڈ کا دورہ کرینگے اور خراب انجنوں کی ٹیکنیکل وجوہ کا جائزہ بھی لیں گے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔