بھارتی اداکارہ پریتی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کردیا

ویب ڈیسک  پير 29 اگست 2016
پریتی جھنگیانی نے  اپنے فنی کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’محبتیں‘‘ سے کیا۔ فوٹو؛ فائل

پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’محبتیں‘‘ سے کیا۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’محبتیں‘‘ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کررکھی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2000 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’محبتیں‘‘ سے کیا  جب کہ  فلم میں اداکارہ نے سپورٹنگ کردار ادا کیا لیکن خوب شہرت حاصل کی۔

اداکارہ پریتی نے شہرت حاصل کرنے کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’آوارہ پاگل دیوانہ‘‘،’’چاند کے پار چلو‘‘شامل ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

پریتی جھنگیانی خوبصورت ہونے کے باوجود فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورفلموں میں سپورٹنگ کردار اداکرنے لگیں جس پر انہوں نے  مقامی فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمندثابت نہیں ہوا۔

اداکارہ پریتی نے 2008 میں طویل معاشقے کے بعد اداکارپروین دباس سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی  لیکن جلد ہی اداکارہ نے فلمی دنیا میں  فلم ’’حسینہ‘‘ کے ذریعے واپسی کی لیکن انہیں اور ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اداکارہ پریتی جھنگیانی فلمی دنیا سے دوری کے باوجود تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں موٹاپے  کے باعث انہیں پہچاننا اب مشکل ہوگیا ہے۔

اداکارہ پریتی کو نئی تصاویر  کے بعد سوشل میڈیا ان کی فلمی دنیا سے دوری پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ بعض مداحوں کی جانب سے پریتی کے موٹاپے کوفلمی دنیا سے دوری کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔