خدمات کا تجارتی خسارہ55فیصد کے اضافے سے3ارب ڈالر ہو گیا

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 3فیصداضافے سے7.96ارب ڈالرکی درآمدکی گئیں۔ فائل فوٹو

3فیصداضافے سے7.96ارب ڈالرکی درآمدکی گئیں۔ فائل فوٹو

کراچی:  پاکستان کو خدمات کی تجارت میں گزشتہ مالی سال 3 ارب1کروڑ29لاکھ83ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا جو مالی سال 2010-11 میں 1 ارب 93 کروڑ99 لاکھ23ہزار ڈالر کے خسارے سے 1ارب 7کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار ڈالر یا55.31فیصد زیادہ ہے، تجارت کے خسارے میں اضافے کی وجہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ بنا، گزشتہ مالی سال پاکستان سے 4 ارب 94 کروڑ 93 لاکھ41 ہزار ڈالر کی خدمات برآمدات کی گئیں

جو مالی سال 2010-11 میں 5 ارب 76کروڑ79لاکھ15ہزار ڈالر رہی تھیں، اس طرح مالی سال 2011-12 میں خدمات کی برآمدات میں 81 کروڑ 85 لاکھ 74 ہزار ڈالر یا 14.19 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2011-12 میں پاکستان نے 7ارب 96 کروڑ 23 لاکھ24ہزار ڈالر کی خدمات درآمد کیں جبکہ سال2010-11 میں خدمات کی درآمدات کی مالیت 7 ارب 70 کروڑ 78 لاکھ 38ہزار ڈالر رہی تھی،

اس طرح ایک سال میں خدمات کی درآمدات میں 3.30فیصد یا 25 کروڑ 44لاکھ 86ہزار ڈالر اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق جون میں 41کروڑ71لاکھ54ہزار ڈالر کی خدمات برآمد، 82 کروڑ 60لاکھ45ہزار ڈالر کی درآمد اور تجارتی خسارہ 40کروڑ 88 لاکھ 91 ہزار ڈالر رہا، مئی 2012میں خدمات کی برآمدات 33 کروڑ 93 لاکھ 10 ہزار ڈالر اور جون 2011 کی 43 کروڑ98لاکھ79ہزار ڈالر رہی تھیں جبکہ مئی میں درآمدات 73کروڑ6ہزار ڈالر اورجون 2011 میں 81 کروڑ 47 لاکھ 74 ہزار ڈالر رہی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔