- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
واٹس ایپ کو اپنا ڈیٹا فیس بُک پر شیئر کرنے سے روکیے
سلیکان ویلی: گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کا ڈیٹا فیس بُک سے شیئر کرنے سے متعلق خبر نے صارفین کو اپنی پرائیویسی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا کردیا ہے لیکن اس مسئلے کا ایک آسان حل بھی موجود ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر آپ کی تفصیلات فیس بُک سے شیئر نہ کی جائیں تو اس کےلئے پہلے اپنے فون پر واٹس ایپ کھولئے۔
اسمارٹ فون میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم ہو تو اسکرین پر سیدھے ہاتھ کی طرف، اوپر کی جانب بنے ہوئے ایکشن اوور فلو بٹن کو (جو اوپر تلے تین چوکور نقطوں کی طرح دکھائی دیتا ہے) پریس کیجئے اور یہاں سے سیٹنگز کا آپشن سلیکٹ کرلیجئے۔
البتہ اگر آپ آئی فون استعمال کررہے ہیں تو اس میں واٹس ایپ لانچ کرنے کے بعد اسکرین کے نچلے حصے میں ہی سیٹنگز کا آپشن نظر آجائے گا۔
سیٹنگز میں پہنچنے کے بعد ’’اکاؤنٹ‘‘ سلیکٹ کیجئے جس کے بعد اسکرین پر دو مزید آپشنز آپ کے سامنے ہوں گے۔
اس بارے میں مزید پڑھیں: اب واٹس ایپ پر اشتہارات بھی دکھائے جائیں گے
پہلا آپشن سلیکٹ کرکے آپ واٹس ایپ کو یہ اجازت دے رہے ہوں گے کہ یہ آپ کی تفصیلات فیس بُک سے شیئر کرے جبکہ دوسرا آپشن (ڈونٹ شیئر) کرنے پر یہ آپ کی تفصیلات شیئر نہیں کروائے گا۔
لیکن جیسے ہی آپ ’’ڈونٹ شیئر‘‘ سلیکٹ کریں گے، ایک پاپ اپ نمودار ہوگا جو یہ بتارہا ہوگا کہ اگر آپ نے یہ آپشن سلیکٹ کرلیا تو آئندہ آپ اس میں تبدیلی نہیں کرسکیں گے:
اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آپ ’’ڈونٹ شیئر‘‘ پریس کردیجئے جس کے بعد واٹس ایپ آپ کو دوبارہ یہ پیغام نہیں دکھائے گا؛ اور نہ ہی مستقبل میں آپ دوبارہ اس قابل ہوسکیں گے کہ اپنی واٹس ایپ کی تفصیلات فیس بُک سے شیئر ہی کرسکیں۔ اگر ایسا کرنا چاہیں گے تو اس کےلئے آپ کو واٹس ایپ ان انسٹال کرکے دوبارہ سے انسٹال کرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔