موٹر وے پولیس نے مال بردار گاڑیوں پر اضافی لوڈ کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
موٹروے پولیس نے گاڑیوں پر اضافی لوڈ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ٹرک کو روکا ہوا ہے(فوٹو ایکسپریس)

موٹروے پولیس نے گاڑیوں پر اضافی لوڈ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ٹرک کو روکا ہوا ہے(فوٹو ایکسپریس)

کراچی:  موٹر وے پولیس نے کراچی سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں کو سپر ہائی وے پر25 کلو میٹر پر اور حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے69کلو میٹر لکی سیمنٹ کے قریب ڈیجیٹل کانٹے پر وزن کے بعد اضافی وزن رکھنے والی مال بردار گاڑیوں کو آف لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے ،

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اضافی سامان سے بھری ہوئی مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت کے باعث ہائی ویز پر کو نقصان پہنچ رہا ہے، موٹر وے پولیس کے مطابق اضافی وزن لیکر اندرون ملک جانے اور آنے والی تمام مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔