دنیا کا معمر ترین طوطا 83 سال کی عمرمیں مرگیا

 ہفتہ 3 ستمبر 2016
کوکی نامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا : فوٹو : فائل

کوکی نامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا : فوٹو : فائل

شکاگو:  امریکی کے چڑیا گھر میں موجود دنیا کامعمر ترین ترین طوطا 83 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 1933 میں آسڑیلیا کے تارونگا چڑیا گھرمیں پیدا ہونے والا یہ گلابی اور سفید رنگ کا طوطا 1934 امریکی شہر شکاگو میں قائم چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا اور گزشتہ کئی دہائیوں سے چڑیا گھر میں موجود تھا۔

کوکی نامی اس طوطے کی طبیعت کچھ روزسے ناساز تھی جس کے باعث اس نے اچانک کھانا پینا بھی چھوڑدیاتھا تاہم گزشتہ روز سوتے میں ہی ککی کی موت واقع ہو گئی۔ککی دنیا کا معمر ترین طوطا تھا جب کہ ماہرین کے مطابق عام طور پر اس نسل کے طوطے40سال سے100سال تک عمر پاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔