شمالی وزیرستان :ڈرون طیاروں کا گھر پر حملہ،12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
ڈرون حملے میں 6 میزائل داغے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

ڈرون حملے میں 6 میزائل داغے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے درہ نشترمیں ایک گھرپر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں12افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔ پیر کی شب ڈرونز نے ایک گھر پر 8میزائل داغے جس کے نتیجے میں12افرادموقع پر جاں بحق اورمتعددزخمی ہوگئے،

زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، جاں بحق افرادکی تعداد میں اضافے کاخدشہ ظاہرکیا جارہا ہے،حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں کافی دیرجاری ہیں جس سے مقامی لوگوںمیں شدیدخوف وہراس پھیل گیا، مرنے والوں کی فوری طورپرشناخت نہ ہوسکی تاہم اہل علاقہ کے مطابق مرنے والے مقامی افراد تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔