- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
انسانی اسمگلنگ کا الزام؛ ایف آئی اے کے5 اہلکاروں سمیت 8 افراد پر مقدمہ
راولپنڈی: بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ راولپنڈی سے ایف آئی اے امیگریشن، نجی ائیرلائن عملے اورکورئیر کمپنی کے نمائندے کی مبینہ ملی بھگت سے انسانی اسمگلنگ کرنے پر ایف آئی اے امیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں، نجی ائیرلائن کے عملے اور کوریئر کمپنی کے نمائندے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
رواں ماہ 3 پاکستانی باشندوں منظر مغل، عبدالوحید اور نوید احمد کو مبینہ طور پر جعلی ویزوں (Extention) پرترکش ایئرلائن کے عملے اور امیگریشن حکام اسلام آباد ایئرپورٹ نے مبینہ ملی بھگت سے براستہ ترکی اور لیبیا بھجوایا جن کو ترکش امیگریشن حکام نے انٹری نہ دی اورانھیں 24 اگست کو پاکستان ڈیپورٹ کردیا گیا۔
ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد زون مظہر کاکاخیل نے تمام صورتحال پر ایف آئی اے انسداد اسمگلنگ سیل کو انکوائری کے احکام جاری کیے۔ تفتیش میں ڈیپورٹ ہونے والے پاکستانیوں نے بتایا کہ انھوں نے ویزوں کے لیے ایجنٹ ادرویش مالک جس کا تعلق کوٹلی سے ہے، کو 9 لاکھ 54 ہزار روپے گواہوں کی موجودگی میں ادا کیے۔ جس پر مذکورہ افراد کے ویزوں کی (Extention) لیبیا ایمبیسی سے تصدیق کرائی تو یہ جعلی نکلے۔
مذکورہ مسافروں کو جعلی ویزوں پر ارسلان احمد نے بورڈنگ کارڈجاری کیا، کامران فاروق نے ٹکٹیں جاری کیں جب کہ امیگریشن حکام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ قائم مقام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضیاالحسن، انسپکٹر عظمت خان، سب انسپکٹرقاری ارشد،اے ایس آئی شبانہ صدیق جنرل چیکر، ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ اورایجنٹ ادوریش مالک، کامران فاروق نے ملی بھگت سے مسافروں کو جعلی ویزوںپر بیرون ملک بھیجا جس پر مذکورہ سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلوم ہواہے کہ ڈائریکٹرایف آئی اے اسلام آباد مظہر کاکا خیل نے مقدمے کی تفتیش کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جس نے کام شروع کردیاہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔