شفاف انتخابات آخری خواہش ہے، چیف الیکشن کمشنر

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 اسلام آباد:چیف جسٹس افتخار چوہدری چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے حلف لے رہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

اسلام آباد:چیف جسٹس افتخار چوہدری چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے حلف لے رہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

اسلام آباد:  جسٹس(ر)فخر الدین جی ابراہیم نے بطور چیف الیکشن کمشنراپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی جس میں عدالت عظمیٰ کے ججزصاحبان ،

الیکشن کمیشن کے افسران، وکلا اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔بعدازاںمیڈیاسے گفتگو میں فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کیلیے تیار ہے،حتمی فیصلہ وزیراعظم کو کرنا ہے ، شفاف انتخابات کا انعقاد میری آخری خواہش ہے ،مشن سمجھ کرآزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائوں گا۔

انھوں نے کہاکہ میں نے جلد انتخابات کی بات ذاتی حیثیت میںکی تھی،اب وہ آئین کے پابند ہیں، انتخابات کرانا حکومت کا اختیار ہے۔وقائع نگار کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کا صرف شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا ’’یک نکاتی ایجنڈا ‘‘ ہے،

اس اہم کامیابی کے ذریعے قوم کے چہروں پر خوشی دیکھنا چاہتے ہیں، آئین و قانون اور قواعد و ضوابط پرسختی پر عملدرآمد کرائوں گا۔واضح رہے کہ فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری 18ویںترمیم کے تحت عمل میں آئی،وہ ملک کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ہیں جن کی تقرری پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔