کراچی ، بلوچستان میں قیام امن کیلیے قائم پارلیمانی کمیٹی تحلیل

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 کمیٹی نے دوماہ میں رپورٹ پیش کرنا تھی،مکمل نا کام رہی،کوئٹہ نہ کراچی کادورہ کیا ۔ فوٹو اے پی پی

کمیٹی نے دوماہ میں رپورٹ پیش کرنا تھی،مکمل نا کام رہی،کوئٹہ نہ کراچی کادورہ کیا ۔ فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی کراچی اوربلوچستان میں قیام امن سے متعلق وزیرمذہبی امور سیدخورشیدشاہ کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی تحلیل کر دی گئی،پارلیمانی کمیٹی اپنے ٹاسک میںمکمل طورپرنا کام ثابت ہوئی،نہ کوئٹہ اورنہ کراچی کا دورہ کیا جا سکا،کراچی و بلوچستان میںقیام امن کے سلسلے میں گزشتہ سال اگست میںاسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے پارلیمانی کمیٹی قائم کی تھی.

اس بارے میں اپوزیشن کی تحریک پرقومی اسمبلی میںاتفاق رائے سے قرار داد منظورکی گئی تھی،کمیٹی نے دوماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میںپیش کرناتھی تاہم کمیٹی ایک سال گزرنے کے باوجود اپنے ٹاسک میںمکمل طورپرناکام رہی ہے۔کمیٹی کے صرف دواجلاس ہو سکے گزشتہ ہفتے کمیٹی کے بند کمرے کے اجلاس میں ارکان کو آگاہ کردیاگیا تھا،کمیٹی کو لپیٹاجا رہاہے اس ضمن میں گزشتہ روز کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔