’’خبردار‘‘کی ٹیم کی ابوظہبی اوردبئی میں شاندار پرفارمنس

شوبز رپورٹر  منگل 6 ستمبر 2016
شرکاء ایکسپریس کے پروگرام میزبان اور فنکاروں کیساتھ سلیفیاں بناتے رہے۔ فوٹو : ایکسپریس

شرکاء ایکسپریس کے پروگرام میزبان اور فنکاروں کیساتھ سلیفیاں بناتے رہے۔ فوٹو : ایکسپریس

 لاہور:  ’’ایکسپریس نیوز‘‘کے مقبول پروگرام ’ خبردار، نقالوں سے ہوشیار ‘ کی ٹیم کی ابوظہبی اوردبئی میں عمدہ پرفارمنس، پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگرممالک کے لوگ اپنے پسندیدہ مزاحیہ فنکاروں اورپروگرام کے میزبان وسینئرصحافی آفتاب اقبال سے مل کرسیلفیاں بنوانے کے ساتھ آٹوگراف لیتے رہے۔ کسی نے پروگرام کے منفرد انداز پرآفتاب اقبال کو مبارکباد پیش کی اورکسی نے پروگرام میں مزید سیگمنٹ شامل کرنے کی تجویز پیش کرڈالی۔

تفصیلات کے مطابق مقبول پروگرام ’خبردار‘ کی ٹیم آفتاب اقبال کی سربراہی میں ان دنوں مڈل ایسٹ ، یورپ اورکینیڈا کے دورے پرہے۔ پہلے مرحلے میں دبئی اورابوظہبی میں پروگرام کیے گئے، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پرشرکاء جہاں مزاحیہ فنکارآغا ماجد، ناصرچنیوٹی، ہنی البیلا، ببوبرال اورروبی انعم کی عمدہ پرفارمنس پرقہقہے لگاتے لوٹ پوٹ ہوتے رہے، وہیں آفتاب اقبال کی جانب سے دلچسپ اورمعلوماتی گفتگونے انھیں ملکی سطح پرہونیوالی پیش رفت بارے خاصی معلومات بھی ملی۔

پروگرام میں جہاں دیارغیرمیں بسنے والے پاکستانیوں کے حوالے سے بات ہوئی، وہیں اہم ملکی معاملات کے ساتھ لوگوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے خصوصی سیگمنٹ بھی پیش کیے گئے۔ ’’ایکسپریس‘‘سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے پروڈیوسرآصف رضا کا کہنا تھا کہ ہماری توقعات سے بڑہ کراچھا رسپانس سامنے آیا ہے۔ شوکے حاضرین کا کہنا تھا کہ ’ایکسپریس نیوز اورایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘ ہمارے پسندیدہ چینل ہیں۔ باخبررہنے کے لیے ہمیں نیوز چینلز دیکھتے ہیں جب کہ انٹرٹین ہونے کے لیے ہماری اولین پسند ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ ہے۔ انھوں نے کہا کہ دبئی اورابوظہبی کے بعد ہم قطرکے شہردوحہ میں پرفارم کرینگے اوراسی طرح ہم شیڈول کے مطابق بقیہ ممالک میں جائیں گے۔ا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔