پاک فوج ہر لمحہ وطن کی حفاظت کیلیے موجودہے، فنکار

شوبز رپورٹر  منگل 6 ستمبر 2016
افواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں نے جس طرح سے ملکی دفاع کے لیے کاوش کی ، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی،  مہوش حیات  فوٹو : فائل

افواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں نے جس طرح سے ملکی دفاع کے لیے کاوش کی ، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی، مہوش حیات فوٹو : فائل

 لاہور:  آج پوری پاکستانی قوم ملک بھرمیں یو م دفاع روایتی جذبے کے ساتھ منائے گی۔ اس موقع پرریڈیواور ٹی وی چینل سے خصوصی پورگرام نشر کیے جائیں گے۔

سرکاری وپرائیویٹ چینلزسے یوم دفاع کی مناسبت سے مارننگ شوز بھی پیش کیے جائیں گے جب کہ خصوصی ڈرامے بھی نشر ہونگے۔ مختلف تقاریب میں معروف گلوکارملی نغمے پیش کریں گے۔یوم دفاع کے موقع پر’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ یہ حقیقت روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

ملکی سرحدیں ہوں یا سمندری حدود،پہاڑ وہوں یا میدان ،کسی بھی دشمن کی ہمت نہیں کہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے کیونکہ افواج پاکستان ہر لمحہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔ اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جس طرح زمینی سرحدوں کی حفاطت ضروری ہوتی ہے بالکل اسی طرح نظریاتی سرحدوں کی حفاظت بھی ضروری ہوتی ہے ۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ افواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں نے جس طرح سے ملکی دفاع کے لیے کاوش کی ، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔اداکارہ نیلم منیرنے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ہی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ آج ہم ایک آزاد اورمحفوظ ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں تواس کا بہت بڑا کریڈٹ افواج پاکستان کوہی جاتا ہے میں افواج پاکستان کے جوانوں کوسلام پیش کرتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔