- فن لینڈ کی وزیراعظم کو پرائیوٹ پارٹی ویڈیو وائرل ہونے پر کڑی تنقید کا سامنا
- کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان ختم، محکمہ موسمیات
- عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ
- کراچی میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی
- پشاور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہنوں سمیت 3 لڑکیوں کو قتل کردیا
- شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند
- بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تعلیمی نظام بھی درہم بھرم
- ڈاکٹرز کا شہباز گل کو اسپتال سے چھٹی دینے کا فیصلہ
- امریکی کمانڈر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کے معترف
- عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، وزیراعظم
- شہباز گل پر جسمانی تشدد کی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
- تاجر برادری نے نئے حکومتی ٹیکس کو مسترد کردیا
- سوڈان میں بارشوں اور سیلاب سے 77 افراد ہلاک
- پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
- اقوام متحدہ روس سے کسی بھی صورت نیوکلیئر پلانٹ کا قبضہ ختم کروائے، یوکرینی صدر
- پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کے خلاف کارروائی سے روک دیا
- عماد وسیم کا قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے لیے بلندعزائم کا اظہار
- مون سون کا سسٹم شدت کے ساتھ موجود، کراچی میں اتوار تک بارشوں کا امکان
- جسٹس منصور علی شاہ کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اب کوئی انتخابات پرانگلی نہیں اٹھا سکے گا،وزیراعظم
چیف الیکشن کمشنرکی تقرری سے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگا، فخرالدین کوفون۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری سے آزادانہ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی ہوگا۔ وزیراعظم نے فخرالدین جی ابراہیم کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وہ غیرمتنازعہ شخصیت ہیں جن کا متفقہ انتخاب تمام سیاسی جماعتوں کی کامیابی ہے۔ منصفانہ انتخابات سیاسی جماعتوں کا مطالبہ تھا جو پورا ہوگا۔
اب کوئی انتخابات پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے فخرالدین جی ابراہیم کو ٹیلی فون کر کے انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی اورانتخابات میں حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ادھر وزیراعظم پرویزاشرف سے ارکان قومی اسمبلی لعل محمد،خانزادہ خان، آیت اللہ درانی ، فوزیہ حبیب اور نواب ملک شیر نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے خانزادہ خان کی درخواست پرانھیں فنڈز جاری کرنے اورحلقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔آیت اللہ درانی نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم ہائوس میں وزارت اطلاعات کی جانب سے دی گئی پریزنٹیشن کے دوران پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سرکاری میڈیا کی خبروں اورکرنٹ افیئر کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ وقت اور جگہ دی جائے ،انھوں نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ بلا اجازت اور غیر اخلاقی مواد نشر کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کرے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔