- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
- ملک میں کورونا کی شرح 2.64 فیصد ہوگئی، 153 مریضوں کی حالت نازک
پیپلزپارٹی عوام کی خدمت جاری رکھے گی،قائم علی شاہ

رحمن ملک کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیپلزپارٹی کی جیت ہے،وزیراعلیٰ،مشیر داخلہ کی ملاقات فوٹو ایکسپریس
کراچی: وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک نے پیرکووزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر اسلام الدین شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے رحمن ملک کو دوسری مرتبہ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس کو پیپلزپارٹی کی کامیابی قرار دیا جو شہید بینظیر بھٹو کے ویژن اور صدر زرداری کی پالیسیوں کے تحت عوام کی خدمت کررہی ہے۔
انھوں نے مزیدکہاکہ رحمن ملک کی بطورسینیٹر بلا مقابلہ کامیابی پیپلزپارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں کی جیت ہے۔ سندھ اسمبلی کی تمام جماعتوں نے رحمن ملک کو سینیٹر منتخب کرنے کے لیے بھرپور تعاون کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سندھ باالخصوص کراچی میں امن امان قائم کرنے کے لیے رحمن ملک کی کوششوں کوسراہا ،قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت بلاکسی رکاوٹ کے جاری رکھے گی۔
مشیرداخلہ رحمن ملک نے صدر زرداری ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ ، ارکان صوبائی اسمبلی، اتحادی جماعتوں ، پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔