’’خبردار‘‘ کی ٹیم دبئی اورابوظبی کے بعد دوحہ پہنچ گئی

شوبز رپورٹر  جمعرات 8 ستمبر 2016
’’ایکسپریس نیوز‘‘کے پروگرام سے ملنے والارسپانس بیان نہیں کرسکتا،ناصرچنیوٹی ۔  فوٹو : ایکسپریس

’’ایکسپریس نیوز‘‘کے پروگرام سے ملنے والارسپانس بیان نہیں کرسکتا،ناصرچنیوٹی ۔ فوٹو : ایکسپریس

 لاہور:  ’ ایکسپریس نیوز ‘ کے مقبول پروگرام ’خبردار، نقالوں سے ہوشیار ‘ کی ٹیم دبئی اورابوظبی میں کامیاب شو کرنے کے بعد قطرکے شہردوحہ پہنچ گئی۔

’ ایکسپریس نیوز ‘ کے مقبول پروگرام ’خبردار، نقالوں سے ہوشیار ‘ کی ٹیم دبئی اورابوظبی میں کامیاب شو کرنے کے بعد قطرکے شہردوحہ پہنچ گئی، جہاں پرمنعقدہ شومیں پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کے سامنے اپنی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔ پروگرام کے میزبان آفتاب اقبال، کامیڈین ناصرچنیوٹی ، آغا ماجد ، ببورانا ، ہنی البیلا اورروبی انعم سمیت دیگرتکنیکی ٹیم نے شوکی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اس سلسلہ میں ناصرچنیوٹی نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایاکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اسٹیج ڈرامے کرنے کا موقع ملا ہے اورشائقین کی جانب سے بہت پیارملا ہے لیکن ’ایکسپریس میڈیا گروپ ‘ اور ’خبردار‘ کا حصہ بن کرجورسپانس مل رہا ہے ، اس کولفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔

مجھے اندازہ ہی نہ تھا کہ اس شوکودیکھنے والے دنیا کے بیشتر ممالک میں اتنی بڑی تعداد میں ہونگے۔ ہم یہاں پرپروگرام کرنے آئے ہیں لیکن جس طرح سے ہم سب لوگ سیروتفریح کے مزے اڑارہے ہیں، وہ اس سے پہلے نہیں ہوا۔ آفتاب اقبال کی سربراہی میں ہم نے ابوظبی اوردبئی میں یادگارشو کیے اوراب قطرمیں بھی اسی طرح اپنی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے پروگرام کرینگے، تاکہ شوکو دیکھنے والے خوب انٹرٹین ہوں۔ واضح رہے کہ قطرمیں پروگرام کرنے کے بعد ’خبردار‘ کی ٹیم کینیڈا کے لیے روانہ ہوگی، جہاں پران کا بے صبری سے انتظارکیا جارہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔