امریکا پاکستان کوایل این جی کے حصول کیلیے اعانت فراہم کریگا

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 8 دسمبر 2012
پاکستان کی  پٹرولیم پالیسی کاخیرمقدم کرتے ہیں، سرمایہ کاری بڑھے گی ، کارلوس پاسکل فوٹو: فائل

پاکستان کی پٹرولیم پالیسی کاخیرمقدم کرتے ہیں، سرمایہ کاری بڑھے گی ، کارلوس پاسکل فوٹو: فائل

اسلام آ باد: توانائی کے بین الاقوامی امورکیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے اوررابطہ کارسفیرکارلوس پاسکل نے یہاں پاک امریکا انرجی ورکنگ چوتھے گروپ کے اجلاس میں امریکی وفدکی نمائندگی کی۔

اجلاس میں سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی اورسیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹروقارمسعودخان نے مشترکہ طورپرانرجی ورکنگ گروپ کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی،انرجی ورکنگ گروپ کایہ اجلاس پاکستان کے توانائی کے مسائل حل کرنے کے لیے جاری دوطرفہ مذاکرات کاحصہ ہے جن میں بجلی کی پیداوار،ایندھن،گیس اوراصلاحات جیسی ترجیحات شامل ہیں۔

17

اجلاس کے اختتام پرتینوں حکام نے اعلان کیاکہ حکومت امریکا پاکستان کومائع قدرتی گیس (ایل این جی)کے حصول میں مدددینے کے لیے ایک بین الاقوامی مشاورت کے لیے اعانت فراہم کرے گا ۔سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی نے بجلی کی تقسیم اورتوانائی کے شعبے کی کارکردگی میں بہتری کے پروگراموں کیلیے امریکی اعانت کی تعریف کی۔

خصوصی نمائندہ کارلوس نے پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم کی تلاش وپیداوارکی پالیسی برائے دوہزاربارہ اختیارکرنے کابھی خیرمقدم کیااورکہاکہ اس سے ملک میں پٹرولیم کی تلاش کیلیے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،سیکریٹری وقار مسعودخان نے ساٹھ مقامات پرپیٹرولیم کی تلاش کے لائسنسوں کی نیلامی کیلیے مستقبل قریب میں ہیوٹن اورلندن میں تیل وگیس سے متعلق پاکستان وفدکی ملاقاتوں کاذکرکیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔