کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے نئی فورس تشکیل
شارع فیصل فورس 132 پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہے، ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ
سڑکوں پر مظاہرے روکنا انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کا کام ہے، ڈی آئی جی ٹریفک۔ فوٹو: فائل
شہر میں شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے نئی فورس تشکیل دے دی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے نئی فورس تشکیل دے دی گئی ہے، شارع فیصل فورس 132 پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس کے لیے میرون رنگ کی کیپ اور شولڈر پر شارع فیصل ٹریفک فورس لکھا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام، تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا گرفتار
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ فورس کے لیے 8 نئی لفٹر گاڑیاں، 8 کاریں اور موٹر سائیکل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شارع فیصل فورس کا کام ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ہے جب کہ سڑکوں پر مظاہرے روکنا انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس کا کام ہے۔