دیربالا:افغان شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،16ہلاک

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
دیربالا:افغان شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،16ہلاک , فوٹو اے ایف پی فائل

دیربالا:افغان شدت پسندوں کی دراندازی کی کوشش ناکام،16ہلاک , فوٹو اے ایف پی فائل

واڑی / پشاور: دیربالا کے علاقہ براول میں پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان شدت پسندوں کی دراندازی کی ایک اور کوشش ناکام بنادی اور جوابی کارروائی میں 16 حملہ آوروں کو ہلاک کرکے لاشیں قبضے میںلے لیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق دیر بالا کی تحصیل براول میں تڑفہ مانہ کنڈائو پوسٹ پرگزشتہ شب گیارہ بجکر دس منٹ پردرجنوں افغان شدت پسندوں نے حملہ کیا جس پرپاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے 16شدت پسندوں کوہلاک کردیااورحملہ آوروںکو سرحد پار دھکیلنے پرمجبورکیا،

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے مارے جانیوالے شدت پسندوںکی لاشیںقبضے میںلے لیںجسکے حصول کیلئے شدت پسندوقفے وقفے کیساتھ فائرنگ کررہے ہیں،ادھر اپراورکزئی ایجنسی میںشدت پسندوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں تیزی آگئی ہے ، ڈبوری ،زختنہ اور گنڈی تال میںکارروائی کے دوران جیٹ طیاروںکی بمباری میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے

جبکہ ان کے 4 ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی،صوابی کے گائوں باجامیںشدت پسندوں نے سی ڈیز کی 3 دکانیں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیں ۔ پشاور سے ملحقہ خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ شیخان میں شدت پسندوں نے ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پشاورمیںخزانہ کے علاقہ میں جرگے کے دوران فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں جائیدادکے تنازع پر دوسگے بھائیوں سمیت ایک خاندا ن کے 3افراد کو قتل اور 2 کوزخمی کردیاگیا ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سیکیورٹی فورسز ، مقامی انتظامیہ اور قومی لشکر نے عسکریت پسندوں سے تعاون کے الزام میں 4 افراد کے مکانات کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران سرنگوں میں چھپایا گیا اسلحہ وبارود برآمد کرلیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔