کراچی میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 11 ستمبر 2016
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خاتون  بھی شامل ہیں، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی. فوٹو: فائل

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں، انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی. فوٹو: فائل

 کراچی: کورنگی میں ٹریفک حادثے میں بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں ٹریفک حادثے میں بچہ اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔