میڈیا میں موجود گندی مچھلیوں کا احتساب کیا جائے، منور حسن

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
چیف جسٹس کمیشن مقرر کریں ،جن پرالزامات ثابت ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ فوٹو ایکسپریس

چیف جسٹس کمیشن مقرر کریں ،جن پرالزامات ثابت ہوں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ فوٹو ایکسپریس

لاہور:  جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا میں موجودگندی مچھلیوں کااحتساب کیا جائے جولوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری طور پرایکشن لیا جانا چاہیے اور سب کو ایک چھڑی سے ہانکنے کے بجائے مکمل طور پرصاف و شفاف تحقیقات کے بعد تعین کیا جانا چاہیے کہ کون کون اس دھندے میں ملوث ہے اوربہتی گنگا میں ہاتھ دھوتا رہاہے۔

انھوں نے کہاکہ کرپٹ اور بددیانت لوگوںکو بے نقاب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ چیف جسٹس کرپشن کے خلاف دائردرخواستوں کا جائزہ لے کرایک کمیشن مقررکریں جو متعلقہ افراد کے خلاف الزامات کا جائزہ لے اور جن لوگوں پرالزامات ثابت ہوجائیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ منورحسن نے کہاہے کہ میڈیا اپنے لیے کچھ اصول و ضوابط طے کرے اورقومی رہنمائی کا فریضہ ادا کرے۔

انھوں نے کہاکہ پیمرا اپنے فرائض کو مکمل طور پرنظرانداز کرچکاہے۔ فحاشی و عریانی کا ایک سیلاب ہے جس نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔