جاناں ملک اورنعمان کاولیمہ،شوبزشخصیات کی بڑی تعدادشریک ہوئی 

شوبز رپورٹر  منگل 13 ستمبر 2016
میں روایتی شوہر نہیں ہوں جو اپنی بیوی کو روک ٹوک کروں گا، نعمان جاوید   فوٹو : ایکسپریس

میں روایتی شوہر نہیں ہوں جو اپنی بیوی کو روک ٹوک کروں گا، نعمان جاوید فوٹو : ایکسپریس

 لاہور:  اداکارہ جاناں ملک اور گلوکار نعمان جاوید نے شادی کی خوشی میں ولیمہ کی تقریب کا اہتمام گزشتہ رات گلبرگ میں کیا، جس میں شوبزسے وابستہ افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ان میں فلم اسٹارنور، مدیحہ شاہ، ولی حامد علی، سرمد سلطان کھوسٹ، کنول کھوسٹ، ڈائریکٹر ذوالفقار علی، امین اقبال،فرحانہ مقصود، شین جاوید، مائرہ خان، صائم علی دادا اورگلوکار امانت علی سمیت دیگرافراد شامل تھے۔ اس موقع پر موجود فنکاروں نے نوبیاہتا جوڑے کو خوشگوار اورکامیاب ازدواجی زندگی کی دعائیں دیں ۔ جاناں ملک اور نعمان جاوید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے آج کا دن شادی کے دن سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ کیونکہ ہمارے تمام دوست ہماری خوشی میں شریک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اچانک اور حادثاتی طور پر محبت ہوئی جو اتنی شدت اختیار کرگئی کہ ہمیں جلدی شادی کرنا پڑی۔ جاناں ملک نے کہا کہ شوبز میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ میرے شوہر ہی کریں گے جس پر نعمان جاوید نے کہا کہ میں روایتی شوہر نہیں ہوں جو اپنی بیوی کو روک ٹوک کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔