فلم ’ایکٹر ان لاء‘‘ کاپریمیئر،کاسٹ اور شوبزشخصیات کی شرکت

شوبز رپورٹر  منگل 13 ستمبر 2016
کاسٹ میں فہد مصطفی، اوم پوری، علی خان، صبور خان اور دیگر شامل ہیں  فوٹو : فائل

کاسٹ میں فہد مصطفی، اوم پوری، علی خان، صبور خان اور دیگر شامل ہیں فوٹو : فائل

 کراچی: اداکار فہد مصطفی کی فلم’’ایکٹر ان لاء‘‘ کے پریمیئر کا انعقاد گذشتہ شب کراچی کے نیوپلیکس سینما میں کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ اور ٹیم کے علاوہ شوبزنس شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فلم’’ایکٹر ان لاء‘‘ ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا کی دوسری فلم ہے۔پریمیئر میں شامل فنکاروں نے کاہ کہ فلم باکس آفس پر کامیابی کی ضمانت ہے۔

ہدایت کار اور اداکار عاشر عظیم نے کہا کہ ایسی فلم اس بات کی ضامن ہے کہ پاکستانی فلم اندسٹری احیا سے نکل کر مستحکم ہورہی ہے۔ اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں بہترین فلمیں بن رہی ہیں، نبیل نے نامعلوم افراد سے فلم کا آغاز کیا تھا اورامید ہے کہ ’’اب ایکٹر ان لاء ‘‘سے نئی تاریخ رقم کریں گے۔’’ایکٹر اِن لاء ‘‘ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ دیگر کاسٹ میں اوم پوری کے ساتھ علی خان اور صبور علی بھی شامل ہیں۔ فلم آج سے ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔