امریکی سنیما میں فائرنگ کے ملزم کی پہلی پیشی، قاتل کی آنکھیں بند، بولا بھی کچھ نہیں

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
امریکی ریاست کولوراڈو میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر فائرنگ کرکے 12 افراد کو قتل کرنے والا ملزم جیمز ہولمز عدالت میں بیٹھا ہے(فوٹو ایکسپریس)

امریکی ریاست کولوراڈو میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر فائرنگ کرکے 12 افراد کو قتل کرنے والا ملزم جیمز ہولمز عدالت میں بیٹھا ہے(فوٹو ایکسپریس)

کولو ریڈو.: امریکا کے سنیما میں فائرنگ کرنے والے ملزم 24سالہ جیمز ہولمز کو عدالت میں پہلی بار پیش کردیا گیا۔

عدالت میں ملزم نے الزامات کی فہرست کے جواب میں خاموشی اختیار کیے رکھی۔ہولمز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ نیورو سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا امیدوار تھا۔ عدالت میں ملزم کی آنکھیں بھی بند کیے رکھیں جس کے باعث یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس نے کوئی نشہ آور دوا پی رکھی تھی۔ امریکا میں سنیما میں قتل عام کے بدترین واقعے میں 12فلم بین مارے گئے تھے اور 58زخمی ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔