فلموں کی کامیابی کے لیے دعاغیراسلامی ہے سربراہ درگاہ اجمیرشریف

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
بھارتی اداکاردرگاہ پرکاروباری مقاصدکیلیے آتے اوراخلاقی اقدارکوپستی میںدھکیلتے ہیں، اے ایف پی

بھارتی اداکاردرگاہ پرکاروباری مقاصدکیلیے آتے اوراخلاقی اقدارکوپستی میںدھکیلتے ہیں، اے ایف پی

نئی دہلی: بھارت میںدرگاہ اجمیرشریف کے سربراہ نے بالی ووڈکے اداکاروںپرگناہ سے آلودہ فلموںکی کامیابی کیلیے درگاہ کودعا کیلیے غلط طورپراستعمال کرنے کا الزام عائدکیاہے،زین العابدین علی خان نے کہاکہ بالی ووڈکے اداکارایسی فلموںکی کامیابی کیلیے یہاںدعاکرنے آتے ہیںجن میںغیراخلاقی کام اوراسلام کی توہین کی گئی ہوتی ہے،

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے خان نے کہاکہ اکثرفلم اسٹارزاپنے کام پرمبنی سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے ہمراہ آتے ہیں اوراپنی فلم یاسیریل کی کامیابی کیلیے دعا کے دوران جوکچھ بھی پیش کرتے ہیںیہ مکمل طورپراسلامی قوانین کیخلاف ہے، پریس ٹرسٹ آف انڈیانے بتایاکہ اداکار خالص کاروباری مقاصداورلوگوںکے درمیان اخلاقی اقدارکوپست کرنے کیلیے مذہبی عقائدکے مرکزی مقامات کواستعمال کرتے ہیں،

زین العابدین علی خان نے یہ بھی شکایت کی کہ ایک نامعلوم مرد گلوکاروموسیقار(ہمیش ریشمیا)نے برقع اوڑھ کردرگاہ کادورہ کیاجبکہ ایک اداکارہ نے اسکرٹ پہن کردعاکی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔