ملتان کے جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق؛ 12افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 ستمبر 2016
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

ملتان: جناح پارک میں جھولا ٹوٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکےمطابق ملتان کے جناح پارک میں ڈریگن جھولا ٹوٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم 4 افراد کو شدید زخمی ہونے کے باعث نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نمائندہ کے مطابق ڈریگن جھولے پر پابندی کے باجود اسے کھولا گیا، جھولے پر20 افراد سوارتھے اوراس کا درواز کھلنے کے باعث 12 افراد نیچے آگرے۔

نمائندہ نے بتایا کہ پچھلی عیدالاضحیٰ پربھی جناح پارک میں اسی جھولے کے ٹوٹنے کے سبب کئی افراد زخمی ہوئے اور اس بار ڈی سی او نے جھولے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جب کہ واقعہ پر ٹھیکیدار اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔