عمران ہاشمی نے عالیہ کے ساتھ فلم کرنے سے انکارکردیا

شوبز ڈیسک  جمعـء 16 ستمبر 2016
عالیہ کے ساتھ رومانوی کردار اچھا نہیں لگے گا مگر بھائی کا کردار نبھا سکتا ہوں ،اداکار: فوٹو : فائل

عالیہ کے ساتھ رومانوی کردار اچھا نہیں لگے گا مگر بھائی کا کردار نبھا سکتا ہوں ،اداکار: فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے عالیہ بھٹ کے ساتھ  فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ایک معروف فلمساز نے عمران ہاشمی کو عالی بھٹ کے ساتھ رومانوی فلم میںمرکزی  کردار نبھانے کی پیشکش کی مگر انھوں نے فوراً ہی اس پیشکش پر انکار کردیا اور کہا کہ وہ عالیہ کے ساتھ فلم نہیں کرناچاہتے۔

اس سلسلہ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ عالیہ کے ساتھ کسی فلم میں بھائی کا کردار تو نبھاسکتے ہیں مگر ان کے ساتھ رومانوی کردارکرنا انھیں اچھا نہیں لگے گا۔

دوسری طرف عمران ہاشمی کی فلم راز ریبوٹ جو آج جمعہ کے روز نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے پائریسی کا شکار ہوکر ان لائن لیک ہوگئی عمران ہاشمی نے فلم کے ان لائن لیک ہونے کا انکشاف اپنی ایک ٹوئیٹ میں کرتے ہوئے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ فلم سینما گھروں ہی میں دیکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔