ایڈیشنل آئی جی پنجاب انورورک ڈی جی ایف آئی اے تعینات

ایکسپریس اردو  منگل 24 جولائی 2012
 سیرت اصغراسپیشل سیکریٹری،طاہرشہبازایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم سیکریٹریٹ مقرر

سیرت اصغراسپیشل سیکریٹری،طاہرشہبازایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم سیکریٹریٹ مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پولیس گروپ گریڈ21کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پو لیس انور ورک کوایف آئی اے کاڈی جی مقررکر دیا، میجر جنرل (ر)نیازاحمدخان کوفیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر بنا دیاہے،

ڈی ایم جی گریڈ21کے تقرری کے منتظرسیرت اصغر کووزیراعظم سیکریٹریٹ میںاسپیشل سیکریٹری،ڈی ایم جی گریڈ21کے ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ ڈویژن طاہر شہباز کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ کاایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، ڈی ایم جی گریڈ19کے تقرری کے منتظرظاہرعلی شاہ کی خدمات بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے حوالے کردی ہیں،

سیکریٹریٹ گروپ گریڈ19کے افسرجی حسن بیگ کوریونیوڈویژن میںسیکشن ٹین کے تحت جوائنٹ سیکریٹری تعینات کیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔