- چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
- سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات
- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
- ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
- نایاب جانوروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو بھارتی خواتین گرفتار
- کراچی میں پولیو ورکر کو ہراساں کرنے پر سینئر مینجر گرفتار
- قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہوتے ہی وزیراعظم فوری پیٹرول سستا کردیں گے، مریم نواز
- ملک کو تمام مشکل حالات سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، عمران خان
- عمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ
لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پشاورمیں واپڈادفترکاسامان نذرآتش

مشتعل مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، اسلام آباد میں پولیس سے جھڑپیں، متعدد زخمی. فائل فوٹو
لاہور / پشاور / اسلام آباد: رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں، سحری اور افطار کے دوران بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پر عوام احتجاجاً سڑکوں پر آگئے ہیں، پھولنگر اور پشاور میں طویل لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف شہریوں نے واپڈا کے دفتر پر دھاوا بول کر سامان کو آگ لگادی، اسلام آباد کے مکینوں نے علی پور اور اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی سڑک کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا،
پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تو شدید تصادم ہوگیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا اور پولیس کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، ملتان میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف بجلی کے کھمبوں پر چڑھ کر احتجاج کیا گیا، مشتعل افراد نے ملتان روڈ بلاک کر کے لیسکو دفتر کا فرنیچر اور تمام ریکارڈ جلادیا،
آن لائن کے مطابق پنڈی گھیب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر روزہ داروں نے اخلاص چوک سے راولپنڈی اور کوہاٹ جانے والی مرکزی شاہراہ کو ٹائر جلا کر مکمل طور پر بند کردیا، ہنگو میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔